اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے استفسار کیا ہے کہ امریکا کو گالی دینے والے آج معافی کیوں مانگ رہے ہیں؟
عمران خان کی گزشتہ رات کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مصدق ملک نے سوال اٹھایا کہ آپ کیا چاہتے ہیں؟ بار بار امریکا کا ذکر کیوں کرتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے امریکا میں جس لابنگ فرم کی خدمات لیں، وہ پاکستان کی نیوکلیئر ٹیکنالوجی کی مخالف ہے۔
ن لیگی سینیٹر نے سوال کیا کہ کیا لابی فرم امریکا میں یہ کہے گی کہ عمران خان کو آزاد کرود؟اُن کا کہنا تھا کہ روسی سفیر کہہ چکے ہیں کہ صدر ولادیمیر پیوٹن سے عمران خان نے تیل سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان اپنے جلسے ضرور کریں لیکن لوگوں کو بغاوت پر نہ اُکسائیں۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…