پاکستانی خاتون سائیکلسٹ نے کے ٹوبیس کیمپ تک سائیکل چلاکرریکارڈ بناڈالا

سکردو(قدرت روزنامہ)پاکستانی خاتون سائیکلسٹ ثمرخان نے کے ٹوبیس کیمپ تک سائیکل چلاکرانوکھاریکارڈ قائم کردیاہے . انہوں نے ٹھنڈے اوربلند ترین مقام پرسائیکلینگ کرکے منفرد ریکارڈ بناڈالا .

اطلاعات کے مطابق خاتون سائیکلسٹ ثمرخان اسکولی سے کے ٹوبیس کیمپ تک سائیکل چلاکرگئیں . اس مہم جوئی کے بعد ثمرخان بلندترین مقام پرسائیکل چلانے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں . قبل ازیں ثمرخان کے پاس 4500میٹر کی بلندی پرگلگت کے بیافو گلیشیئرپرقراقرم پہاڑی سلسلے میں سائیکل چلانے والی دنیاکی پہلی خاتون سائیکلسٹ ہونے کااعزاز موجود ہے . . .

متعلقہ خبریں