مدینہ(قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ روضہ رسول ﷺ (ریاض الجنہ) میں ٹھہرنے کا دورانیہ 10 منٹ مقرر کیا گیا ہے . روضہ رسول ﷺ (ریاض الجنہ) میں نماز کی سہولت اور کسی بھی دشواری سے بچانے کے لیے انتظامیہ نے نیا طریقہ کار اختیار کیا ہے .
حج سیریز کے دوران روضہ رسول ﷺ (ریاض الجنہ) میں ادائیگی نماز کے لیے 7 منٹ دیے گئے تاکہ عازمین کسی بھی پریشانی سے بچ سکیں .
صرف انہی عازمین کو اندر داخلے کی اجازت ہے جن کے پاس پرمٹ ہوتا ہے . روضہ رسول ﷺ میں داخلے کے خواہشمند افراد توکلنا یا اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینے کے پابند ہیں . وزارت نے واضح کیا ہے کہ ریاض الجنہ میں زائرین کو 10 منٹ رکنے کی اجازت دی گئی ہے .