لاہور: گلبرگ میں خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ،پولیس

(قدرت روزنامہ)لاہور کے علاقے گلبرگ میں چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والی طالبہ خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ کی گئی ہے . خدیجہ صدیقی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت وہ گھر پر اکیلی تھی، پولیس کانسٹیبل کو 14 اگست پر آج ہی چھٹی دی تھی .

پولیس کا کہنا ہے کہ گولیاں خدیجہ صدیقی کے گھر کے باہر کھڑی کار پر لگی ہیں . ایس ایس پی دوست محمد کا کہنا ہے کہ تفتیش کی جارہی ہے کتنے فائر کیے گئے ہیں . قبائلی علاقے میں جرگے کے دوران فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد ہلاک پولیس کا کہنا ہے کہ خدیجہ کو چھری مارکر زخمی کرنے کا ملزم حال ہی میں رہا ہوا ہے . واضح رہے کہ ایل ایل بی کی طالبہ خدیجہ 2016 میں چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئی تھی، خدیجہ پر اس کے کلاس فیلو شاہ حسین نے چھریوں کے 23 وار کیے تھے . عدالت نے جرم ثابت ہونے پر شاہ حسین کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی . ملزم کے خلاف اقدام قتل کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا . . .

متعلقہ خبریں