لاہور: گلبرگ میں خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ،پولیس

(قدرت روزنامہ)لاہور کے علاقے گلبرگ میں چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والی طالبہ خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ کی گئی ہے۔

خدیجہ صدیقی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت وہ گھر پر اکیلی تھی، پولیس کانسٹیبل کو 14 اگست پر آج ہی چھٹی دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گولیاں خدیجہ صدیقی کے گھر کے باہر کھڑی کار پر لگی ہیں۔

ایس ایس پی دوست محمد کا کہنا ہے کہ تفتیش کی جارہی ہے کتنے فائر کیے گئے ہیں۔

قبائلی علاقے میں جرگے کے دوران فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ خدیجہ کو چھری مارکر زخمی کرنے کا ملزم حال ہی میں رہا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایل ایل بی کی طالبہ خدیجہ 2016 میں چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئی تھی، خدیجہ پر اس کے کلاس فیلو شاہ حسین نے چھریوں کے 23 وار کیے تھے۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر شاہ حسین کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزم کے خلاف اقدام قتل کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Recent Posts

نان فائلر کی اختراع سمجھ نہیں آتی، اسے ختم کریں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ نان فائلر کی…

6 mins ago

زرین خان نے بیوٹی ریلز بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ زرین خان نے سوشل میڈیا پر بیوٹی سے متعلق ریلز بنانے والوں…

11 mins ago

مہیما چوہدری نے حنا خان کو باہمت قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ مہیما چوہدری نے بھارتی ڈراموں سے شہرت…

22 mins ago

شہباز شریف اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں، مسائل کا آخری حل مذاکرات ہیں،اپنا کردار نبھائیں گے : آفتاب شیرپاو کا مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاو نے وزیراعظم…

53 mins ago

روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد کس کا بھارتی ٹیم کا کپتان بننے کا امکان ؟ نام سامنے آ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارتی کپتان روہت شرما کی…

58 mins ago

محکمہ موسمیات نے کراچی میں جاری گرمی کی لہر میں کمی کی پیش گوئی

کراچی(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے کراچی میں جاری گرمی کی لہر میں کل سے کمی…

1 hour ago