معاشی خودمختاری کے بغیر آزادی نامکمل ہے؛ وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام 20 ویں صدی کا سب سے بڑا معجزہ ہے تاہم معاشی خودمختاری کے بغیر ہماری آزادی نامکمل ہے . تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام ایک معجزہ اور 20ویں صدی کی سب سے بڑی پیش رفت تھی جو قائداعظم کی متحرک قیادت اور مسلمانوں کی قربانیوں سے ممکن ہوئی، مشکلات یقیناً بھاری تھیں لیکن ان کو شکست دینے کا عزم زیادہ مضبوط تھا .


وزیراعظم نے کہا کہ آج جب ہم اپنی محنت سے حاصل کی گئی آزادی کا جشن منا رہے ہیں، پاکستان 75ویں سالگرہ پر گہرے غور و فکر کا مطالبہ کرتا ہے کیوں کہ ہم نے ابھی تک اس خواب کو مکمل طور پر پورا نہیں کیا ہے جو ہمارے بانیوں نے دیکھا تھا، یہ سماجی و اقتصادی انصاف، قانون کی حکمرانی، مساوات اور مساوی معاشرے کا خواب ہے .
شہباز شریف نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ قوم یہ سمجھے کہ حقیقی آزادی کا مطلب کیا ہے، یہ بھوک، افلاس اور غربت سے آزادی ہے، اس لیے معاشی خودمختاری کے بغیر ہماری آزادی نامکمل ہے، ہماری سب سے بڑی طاقت ہمارے لوگ ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ہم ان کی فلاح و بہبود کو عوامی پالیسی کے مرکز میں رکھیں . اس سے پہلے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 75 ویں جشنِ آزادی مناتے وقت ہمیں پاکستان کے معماروں کے نظریات سے راہنمائی لیتے ہوئے قومی تعمیرِ نو کیلئے لوگوں کی فلاح کو اپنی اولین ترجیح بنانا ہوگا، 75 واں یومِ آزادی پوری پاکستانی قوم کیلئے ایک تاریخی دن ہے، آج کے دن پوری قوم، برصغیر کے مسلمانوں کو مملکتِ خداداد پاکستان کے قیام کیلئے بے مثال جدوجہد پر خراجِ تحسین اور لازوال قربانیوں پر نظرانہِ عقیدت پیش کرتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں