فنکاروں کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات

(قدرت روزنامہ)پاکستان کا74 واں جشن آزادی ملک بھر میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے . فنکاروں نے سوشل میڈیا پر پاکستان سے بھرپور محبت کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی طور پر پوری قوم اور اپنے چاہنے والوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ہے .

اداکارہ ماورہ حسین نے انسٹااسٹوری پر تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی . ہانیہ عامر اور صنم چوہدری نے بھی انسٹا اسٹوری پر تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکبا د دی . اداکار ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تمام لوگوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور دعا کرتے ہوئے لکھا اللہ ہمارے پیارے ملک اور اس کے لوگوں کو امن اور خوشحالی سے نوازے . اداکار نے کہا کہ ہم مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے متحد رہیں، ہم اپنے ایمان پر ثابت قدم رہیں اور نظم و ضبط کے لیے کوشش کریں . اداکار فیصل قریشی نے ہاتھ میں قومی جھنڈا تھامے انتہائی خوبصورت تصویر شیئر کرکے تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی . اداکار بلال قریشی نے اتنا خوبصورت ملک دینے پر خدا کا شکر ادا کیا اور تمام لوگوں کو آزادی کی مبارکباد دی . اداکارہ وینا ملک نے سفید لباس میں ملبوس ہوکر ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا تھامے تصاویر شیئر کیں اور لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’یہ وطن ہمارا ہے ہم ہیں پاسباں اس کے‘‘ . . .

متعلقہ خبریں