فنکاروں کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات

(قدرت روزنامہ)پاکستان کا74 واں جشن آزادی ملک بھر میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

فنکاروں نے سوشل میڈیا پر پاکستان سے بھرپور محبت کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی طور پر پوری قوم اور اپنے چاہنے والوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ہے۔

اداکارہ ماورہ حسین نے انسٹااسٹوری پر تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

ہانیہ عامر اور صنم چوہدری نے بھی انسٹا اسٹوری پر تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکبا د دی۔

اداکار ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تمام لوگوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور دعا کرتے ہوئے لکھا اللہ ہمارے پیارے ملک اور اس کے لوگوں کو امن اور خوشحالی سے نوازے

۔

اداکار نے کہا کہ ہم مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے متحد رہیں، ہم اپنے ایمان پر ثابت قدم رہیں اور نظم و ضبط کے لیے کوشش کریں۔

اداکار فیصل قریشی نے ہاتھ میں قومی جھنڈا تھامے انتہائی خوبصورت تصویر شیئر کرکے تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

اداکار بلال قریشی نے اتنا خوبصورت ملک دینے پر خدا کا شکر ادا کیا اور تمام لوگوں کو آزادی کی مبارکباد دی۔

اداکارہ وینا ملک نے سفید لباس میں ملبوس ہوکر ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا تھامے تصاویر شیئر کیں اور لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’یہ وطن ہمارا ہے ہم ہیں پاسباں اس کے‘‘۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

4 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

4 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

5 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

5 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

5 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

5 hours ago