لاہور (قدرت روزنامہ)حکومتِ پنجاب کے متعدد وزراء کے محکمے تبدیل کر دیے گئے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے . نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ بشارت سے پبلک پراسیکیوشن کا محکمہ واپس لے لیا گیا ہے اور انہیں پارلیمانی امور اور محکمۂ ماحولیات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے .
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ خرم شہزاد ایڈووکیٹ سے پارلیمانی امور کا محکمہ واپس لے لیا گیا ہے .
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد سے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا محکمہ واپس لے لیا گیا ہے جو اختر ملک کو دے دیا گیا ہے . نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ راجہ یاسر ہمایوں سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا محکمہ واپس لے کر معاونِ خصوصی ارسلان خالد کو دے دیا گیا ہے . نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مصدق عباسی کو پبلک پراسیکیوشن کا محکمہ دیا گیا ہے .