فوٹو گرافرز کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کی تصویر لینے میں کامیاب

(قدرت روزنامہ)پاپا رازی فوٹو گرافرز نے جمعے کو پہلی بار کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے جہانگیر علی خان کو اچھی طرح سے دیکھا اور اس کی ایک سائیڈ پوز لینے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ اس وقت ہوا جب بالی ووڈ کی یہ اسٹار جوڑی کرینہ کے والد رندھیر کپور کے باندرہ میں واقع نئے گھر پر ان سے ملنے گئے۔

اس موقع پر کرینہ کی بڑی بہن کرشمہ کپور اور ان کی والدہ ببیتا کپور بھی وہاں موجود تھیں، کرینہ کپور اس موقع پر گیٹ پر رکیں اور انھوں نے پاپا رازی فوٹو گرافرز کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور مسکرائیں۔

وہ اس موقع پر گرے سوئٹ شرٹ، بلیک پینٹ اور ڈارک سن گلاسز لگائی ہوئی تھیں جبکہ سیف علی خان اپنے عمومی سفید کرتے اور کالی پینٹ میں ملبوس تھے، اور انھوں نے جہانگیر علی خان کو گود میں اٹھا رکھا تھا۔

واضح رہے کہ فروری میں کرینہ کے دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد پاپا رازیز کو یہ پہلا موقع ملا جب انھوں نے بچے کو دیکھا لیکن پھر بھی وہ بچے کا پورا چہرہ نہ دیکھ پائے۔

Recent Posts

آئینی ترمیم کے بعد وزیراعظموں کو گھر بھیجنے کا راستہ رک جائے گا، بلاول بھٹو

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم…

24 mins ago

خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ناگزیر ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہےکہ بہادر کشمیری جبر، ظلم…

26 mins ago

ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد اسلحے سمیت گرفتار

دہشت گردوں نے 25 اور 26 اکتوبر کی رات کو اسپلانجی بازار میں 2 افراد…

5 hours ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم سرد رہنے کا امکان

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا کوئٹہ…

5 hours ago

رحیم یار خان میں کچے میں آپریشن کے دوران 2 ڈاکو ہلاک

دونوں ڈاکو کچے میں سرگرم خطرناک جرائم پیشہ عناصر کا حصہ تھے۔ رحیم یار خان…

5 hours ago

ایف بی آرنے پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پی او ایس…

5 hours ago