کراچی میں دھماکا ، 10 افراد جاں بحق
کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں دھماکے سے 10 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بلدیہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔گاڑی میں سلنڈر موجود نہیں۔گاڑی میں کوئی چیز پھینکی گئی جس کے بعد دھماکا ہوا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔جاں بحق افراد میں 2 بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکا گیس لیکج کا لگتا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔
ادھر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے بلدیہ دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے ۔ صوبائی وزیر کا سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے ڈی آئی جی ٹریفک سے رابطہ کیا ہے اور واقعہ کی تفصیلی رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
