سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ‘ 6 مزدور جاں بحق‘ میتیں پاکستان روانہ کردی گئیں

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں پیش آئے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ پاکستانی مزدوروں کی گاڑی اور ٹرالر کے درمیان ہوئے تصادم کے باعث پیش آیا، جس کے باعث 6 پاکستانی مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت خیر زمین، محمد طیب، سعید اللہ، فضل، حیات خان اور حکیم خان کے نام سے ہوئی، جن میں سے 4 افراد کا تعلق خیبر پختون خواہ کے علاقے لوئر دیر سے ہے، میتوں کو پاکستان بھجوانے کیلئے پاکستانی سفارتخانے نے ضروری سفری دستاویزات فراہم کردیں، سعودی عرب میں نمازہ جنازہ ادا کرنے کے بعد میتوں کو پاکستان روانہ کردیا گیا۔
حال ہی میں سعودی عرب میں ہوئے ایک اور خطرناک ٹریفک حادثے میں ایشیائی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، یہ حادثہ سعودی دارالحکومت ریاض کی بیشا روڈ پر ال ارین کے مقام پر ایک کار تیز رفتار لینڈ کروزر سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا ، اس حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والے خاندان کا تعلق بھارت کی ریاست کیرالہ کے شہر کالیکٹ سے تھا ، جن میں والد ، والدہ اور ان کے 3 بچے شامل ہیں ، اس ٹریفک حادثے میں 5 دیگر سعودی شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
معلوم ہوا کہ حادثے میں زندگی کی بازی ہارنے والا خاندان کار میں سفر کررہا تھا اور وہ سعودیہ کے شہر جازان جارہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی ال رین کے مقام پر لینڈ کروزر سے ٹکرا گئی ، یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ 45 سالہ محمد جابر کا ان کا پورا خاندان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

9 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

9 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

9 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

9 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

9 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

9 hours ago