سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تصاویر وائرل

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تصاویر وائرل ہوگئیں، ولی عہد نے شاہ سلمان کی جانب سے خانہ کعبہ کو غسل دیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خانہ کعبہ کو دھونا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے تحت غسل دیا جاتا ہے، یہ عظیم سعادت سعودی بادشاہ یا ان کی جانب سے نامزد کردہ نمائندے کو حاصل ہوتی ہے، اس بار خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی طرف سے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کی علی الصبح خانہ کعبہ کی سالانہ رسمِ غسل کی قیادت کی، ولی عہد کے ہمراہ سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بھی مسجدالحرام پہنچنے، اس موقع پر مقدس مساجد کے امور کے جنرل پریزیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے ان کا استقبال کیا۔

بتایا گیا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے خانہ کعبہ کا طواف کیا اور 2 رکعت نفل نماز بھی ادا کی، اس کے بعد سعودی ولی عہد خانہ کعبہ کے اندر چلے گئے جہاں انہوں نے غسل کی تقریب کی قیادت کی اور پھر 2 رکعت نماز ادا کی جب کہ غسل کی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں طائف کے گورنر شہزادہ سعود بن نہار بن سعود، جدہ کے گورنر شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی اور سینئر علماء کی کونسل کے متعدد ارکان جن میں شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید، شیخ عبداللہ بن محمد المطلق، شیخ سعد بن ناصر الشطری اور شیخ بندر بن عبدالعزیز بلیلہ اور کعبہ کے محافظ بھی شریک ہوئے، مسلمانوں کے مقدس ترین مقام کی سالانہ غسل کی تقریب کا اہتمام آبِ زمزم سے کیا گیا جس میں عود اور دیگر مسحور کن عطر ملائے گئے جب کہ خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو گلاب اور کستوری کے عطروں میں ڈوبے سفید کپڑے سے صاف کیا گیا اسی طرح آبِ زمزم میں عطر ملا کر فرش پر چھڑک کر ہاتھوں اور کھجور کے پتوں سے مسح کیا گیا۔

Recent Posts

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

27 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

33 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

36 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

48 mins ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

52 mins ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

1 hour ago