افغان حکومت کا طالبان سے مذاکرات کافیصلہ

(قدرت روزنامہ)افغان حکومت نے ملک کی بگڑتی صورتحال کو دیکتھے ہوئے طالبان سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کر لیا . صدارتی محل کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے  سیاسی اور قبائلی رہنماوَں سے مشاورت کی ہے جس میں طے پایا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں .

افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سے بات چیت کے لیے مذاکراتی کمیٹی  بھی تشکیل دے دی، کمیٹی سیاسی اور قبائلی رہنماوَں پر مشتمل ہوگی . واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے اور ان کی پیش قدمی مسلسل جاری ہے ، طالبان کابل سے چند کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ چکے ہیں . متعدد ممالک نے اپنے سفارتخانے بھی بند کر دیئے ہیں . . .

متعلقہ خبریں