ماں اوربیٹی دونوں کم عمرمیں بیوہ ہوگئیں ۔۔مشہوراداکارہ غزالہ جاوید کی زندگی کے کچھ ایسے سچ جوہرکسی کوغمزدہ کردیں

(قدرت روزنامہ)نامورملکی اداکارہ اورکامیڈین غزالہ صدیقی کوکون نہیں جانتایہ ہمیشہ اپنے ہنسنے مسکرانے اورمزاحیہ لہجے سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بناتی ہیں کچھ دن قبل یہ ندایاسر کے شومیں نظرآئیں ان کے ساتھ ان کابیٹابالاج بھی تھایہ آج بھی ماضی کی طرح منفرد اوردلچسپ انداز سے مذاق کرتی نظرآئیں اوراپنے بچوں کے بارے میں بتاتے ہوئے دکھائی دیں۔غزالہ جاوید کی کم عمرمیں شادی ہوئی اوربچے چھوٹے تھے کہ جوانی میں ہی ان کے شوہرکاانتقال ہوگیااورانہوں نے اکیلے ہی
اپنے بچوں کی کفالت کی اوران کوپالاپوسا 1999میں انہوں نے پی ٹی وی سے اپنے کیرئیرکاآغاز کیا۔غزالہ کی زندگی میں جہاں سکرین پرقہقہے ہیں وہیں انہوں نے اتنی مشکلات کاسامناکیاوہ کسی کونہیں معلوم غزالہ کی بیٹی کی جب شادی ہوئی تو2بچے خدانے عطاء کیے مگربیٹی بھی ماں کی طرح چھوٹی عمرمیں بیوہ ہوگئی ۔یہ خبران کے گھرپرقیامت برپاکرگئی ۔غزالہ ایک شومیں کہتی ہیں کہ مجھے نہیں معلوم تھاکہ قسمت ایک مرتبہ پھروہ ساری چیزین دہرائے گی جومیرے ساتھ ہواوہی میری بچی کے ساتھ بھی ہوا۔اداکارہ غزالہ نے کبھی کسی سے کوئی شکایت نہ کی اورہمیشہ اپنی محنت اورلگن سے کام کرکے اپنے بچوں کواتناپڑھایالکھایا،ایک پروگرام میں انہوں نے کہاتھاکہ میرے جیساہنسنے اورہنسانے والاہرشخص خوشحال زندگی نہیں گزارتا۔کسی قرب میں ہم مبتلا ہیں ۔کوئی دادرسی کرنے والابھی نہیں ،میں دعاکرتی ہوں کہ خداسب کی مشکلیں آسان کرے۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

5 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

5 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

5 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

6 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

6 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

6 hours ago