کویت سٹی (قدرت روزنامہ) خلیجی ملک کویت نے فیملی اور وزٹ ویزوں کا اجراء روک دیا، ڈاکٹروں اور یورپی باشندوں پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ مقامی میڈیا کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے غیر ملکیوں کو فیملی اور وزٹ ویزوں کا اجراء اگلے نوٹس تک معطل کر دیا گیا ہے۔ الرائی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت نے تمام 6 گورنریٹس میں ریزیڈنسی افیئر ڈپارٹمنٹ کو متعلقہ ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ غیر ملکیوں کو فیملی اور وزٹ ویزے جاری کرنا بند کر دیں۔
معلوم ہوا ہے کہ اس فیصلے سے صرف ڈاکٹروں اور یورپی باشندوں کو باہر رکھا گیا ہے اور ایسے افراد جو پہلے ہی آن لائن ویزا کے لیے درخواست دے چکے ہیں یا جن لوگوں کو پہلے ہی ویزا جاری کیا جا چکا ہے وہ ملک میں داخل ہو سکتے ہیں، اس حوالے سے ایک نیا ریگولیٹری فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے، اس وقت تک نئے درخواست دہندگان کے لیے معطلی برقرار رہے گی ہے۔
اسی طرح کویت نے غیر ملکیوں کو 6 ماہ سے زیادہ ملک سے باہر رہنے کی اجازت نہ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، آرٹیکل 18 (پرائیویٹ ویزا) کے حامل غیرملکیوں کو یکم نومبر 2022ء سے پہلے کویت میں داخل ہونا ہوگا، سال کے آخر تک ایسے تارکین وطن جن کے پاس فیملی ویزا (ڈپینڈنٹ) ہے وہ 6 ماہ سے زیادہ کویت سے باہر نہیں رہ سکیں گے، ایسا کرنے پر ان کا ویزا ضبط کر لیا جائے گا کیوں کہ وزارت داخلہ کے ریزیڈنسی ڈیپارٹمنٹ نے ان لوگوں کے لیے آرٹیکل 18 (پرائیویٹ شعبے) کے رہائشی اجازت ناموں کی منسوخی کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے جو 6 ماہ سے زائد عرصے سے کویت سے باہر ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے پر عمل درآمد یکم نومبر 2022ء سے شروع ہو رہا ہے، جس کے تحت جو لوگ یکم مئی سے پہلے کویت چھوڑ چکے ہیں انہیں ملک واپس آنا چاہیے، اگر وہ نہیں چاہتے ہیں کہ ان کی رہائش منسوخ ہو جائے تو ایسے غیرملکی یکم نومبر تک کویت واپس آجائیں، آرٹیکل 22 (ڈپینڈنٹ/فیملی ویزا) اور آرٹیکل 24 کے حامل افراد کے لیے بھی یہی طریقہ کار اپنایا جائے گا، اس سے پہلے وبائی امراض کی وجہ سے صرف انسانی ہمدردی کے نقطہ نظر سے غیر ملکیوں کو کویت سے باہر رہنے اور آن لائن اپنے ویزے کی تجدید کرنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم اب معاملات میں بہتری آنے پر6 ماہ سے زیادہ ملک سے باہر رہنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…