اوپو کا ایک اور انٹری لیول فون پیش

(قدرت روزنامہ)اوپو نے اے سیریز کے ایک اور انٹری لیول اسمارٹ فون کو متعارف کرا دیا ہے . اوپو اے 16 کو جولائی 2021 میں پیش کیا گیا تھا اور اب اے 16 ایس کو متعارف کرایا گیا ہے .

بنیادی طور پر میں اس میں کچھ بھی نیا نہیں بس ایک این ایف سی چپ کا اضافہ کیا گیا ہے . فون کے انر میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 35 پراسیسر موجود ہے جس میں 8 کورٹیکس اے 53 کمپیوٹنگ کورز موجود ہے جبکہ کلاک اسپیڈ 2.3 گیگاہرٹز تک ہے . فون کا ڈسپلے 6.5 انچ کا ہے جس میں ایچ ڈی پلس ریزولوشن موجود ہے تاہم پینل کا ریفریش ریٹ 60 ہرٹز کا ہے . فون کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے . فوٹو بشکریہ اوپو اوپو اے 16 ایس میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ ہوسکتا ہے . بلیوٹوتھ 5.0، ہیڈفون جیک اور 5000 ایم اے ایچ بیٹری اس فون کا حصہ ہیں . یہ فون 3 بیک کیمروں پر مشتمل ہے جس میں مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2، 2 میگا پکسل کے دیگر کیمرے ہیں . اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے کلر او ایس 11.1 سے کیا ہے . اسے سب سے پہلے نیدرلینڈز میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 149 یورو (28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں