متحدہ عرب امارات نقل مکانی کیلئے موزوں ممالک میں دوسرا بہترین ملک بن گیا

ابوظہبی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کو نقل مکانی کے لیے موزوں ممالک میں دوسرا بہترین ملک قرار دے دیا گیا . تفصیلات کے مطابق CEOWorld میگزین کی طرف سے شائع کی گئی فہرست اور دی ورلڈ انڈیکس کی جانب سے ’بیسٹ کنٹریز فار ایکسپیٹس 2022ء‘ کے طور پر کی گئی درجہ بندی میں متحدہ عرب امارات دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ہجرت کے لیے بہترین ممالک کی صف میں شامل ہے اور یو اے ای کو اس فہرست میں دوسرا نمبر دیا گیا ہے .


متحدہ عرب امارات کا اس فہرست میں نمایاں مقام پانا کوئی حیرانگی کی بات نہیں تاہم اگر یو اے ای کو اس درجہ بندی میں شامل نہ کیا جاتا تو یہ یقیناً بہت ہی تعجب کی بات ہوتی کیوں کہ یہ امارات ناصرف ایک بہترین معیار زندگی پیش کرتا ہے بلکہ اس کے ساتھ خاص طور پر خواتین کے لیے بے مثال حفاظت اور تحفظ بھی فراہم کرتا ہے .
متحدہ عرب امارات ایک ایسے ملک کے طور پر اپنا مقام بنا رہا ہے جو رواداری کی پالیسی پر چل رہا ہے یہاں کے رہنے والوں کو ہم آہنگی کا ماحول ملتا ہے جہاں دوسرے ممالک کے باشندے ایک خاص امن سے لطف اندوز ہونے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں جو تصوراتی سرحدوں سے روکا نہیں جاتا اور یہی وجہ ہے کہ ایکسپو کے بعد بھی یو اے ای کی سب سے معروف ریاست دبئی دنیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور یہاں غیرملکیوں کی آمدورفت 3 گنا بڑھ چکی ہے .
معلوم ہوا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رواں برس دوسری سہ ماہی میں مسافروں کی آمدورفت تقریباً 14.2 ملین ہو گئی، دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹ نے 2022ء میں سالانہ مسافروں کی پیشگوئی 62.4 ملین تک بڑھا دی ہے جو پہلے کی 58.3 ملین کی گئی تھی، اس کے دو رن وے میں سے ایک کو ری فربشمنٹ کے کام کے لیے 45 دنوں کے لیے بند کرنے کے بعد گنجائش میں کمی کے باوجود مسافروں کی آمدو رفت میں اضافہ دیکھا گیا .

. .

متعلقہ خبریں