متحدہ عرب امارات نقل مکانی کیلئے موزوں ممالک میں دوسرا بہترین ملک بن گیا

ابوظہبی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کو نقل مکانی کے لیے موزوں ممالک میں دوسرا بہترین ملک قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق CEOWorld میگزین کی طرف سے شائع کی گئی فہرست اور دی ورلڈ انڈیکس کی جانب سے ’بیسٹ کنٹریز فار ایکسپیٹس 2022ء‘ کے طور پر کی گئی درجہ بندی میں متحدہ عرب امارات دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ہجرت کے لیے بہترین ممالک کی صف میں شامل ہے اور یو اے ای کو اس فہرست میں دوسرا نمبر دیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کا اس فہرست میں نمایاں مقام پانا کوئی حیرانگی کی بات نہیں تاہم اگر یو اے ای کو اس درجہ بندی میں شامل نہ کیا جاتا تو یہ یقیناً بہت ہی تعجب کی بات ہوتی کیوں کہ یہ امارات ناصرف ایک بہترین معیار زندگی پیش کرتا ہے بلکہ اس کے ساتھ خاص طور پر خواتین کے لیے بے مثال حفاظت اور تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔
متحدہ عرب امارات ایک ایسے ملک کے طور پر اپنا مقام بنا رہا ہے جو رواداری کی پالیسی پر چل رہا ہے یہاں کے رہنے والوں کو ہم آہنگی کا ماحول ملتا ہے جہاں دوسرے ممالک کے باشندے ایک خاص امن سے لطف اندوز ہونے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں جو تصوراتی سرحدوں سے روکا نہیں جاتا اور یہی وجہ ہے کہ ایکسپو کے بعد بھی یو اے ای کی سب سے معروف ریاست دبئی دنیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور یہاں غیرملکیوں کی آمدورفت 3 گنا بڑھ چکی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رواں برس دوسری سہ ماہی میں مسافروں کی آمدورفت تقریباً 14.2 ملین ہو گئی، دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹ نے 2022ء میں سالانہ مسافروں کی پیشگوئی 62.4 ملین تک بڑھا دی ہے جو پہلے کی 58.3 ملین کی گئی تھی، اس کے دو رن وے میں سے ایک کو ری فربشمنٹ کے کام کے لیے 45 دنوں کے لیے بند کرنے کے بعد گنجائش میں کمی کے باوجود مسافروں کی آمدو رفت میں اضافہ دیکھا گیا۔

Recent Posts

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

48 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

53 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

56 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

1 hour ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

1 hour ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

1 hour ago