مردہ سے طلاق یافتہ بیٹی بہتر ہوتی ہے، نمرہ خان

(قدرت روزنامہ)اداکارہ نمرہ خان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ خواتین کی طلاق، ان پر گھریلو تشدد اور شادیوں کی ناکامی پر جذباتی انداز میں بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا، جس میں وہ اپنی ناکام شادی پر بھی مبہم انداز میں بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ حالیہ دنوں میں ان کی صحت کے علاوہ جو بھی باتیں پھیل رہی ہیں، وہ ان پر بات نہیں کرنا چاہتیں، بس اتنا کہنا چاہتی ہیں کہ انسان کو غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔

اداکارہ کی جانب سے اپنی صحت کا ذکر کیے جانے سے عندیہ ملتا ہے کہ مذکورہ ویڈیو نئی ہے، کیوں کہ حالیہ دنوں میں اداکارہ بیمار ہیں اور ان کی پیشاب کی نالی میں پتھری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نمرہ خان کے شوہر نے طلاق کی تصدیق کردی

اداکارہ کو مختصر ویڈیو میں مداحوں اور خاص طور پر خواتین اور والدین کو ہدایت کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ غلطیوں سے سیکھیں، وہ اپنی نہیں تو دوسروں کی غلطیوں اور باتوں سے بھی سیکھنے کی کوشش کریں۔

نمرہ خان کہتی سنائی دیتی ہیں کہ لوگ ان کی غلطیوں سے بھی سیکھیں کہ انہوں نے کس طرح ستم اور ظلم برداشت کیے۔

مخصر ویڈیو کے دوران وہ جذباتی ہوگئیں اور انہوں نے والدین کو پیغام دیا کہ طلاق یافتہ بیٹی مردہ سے زیادہ اہم اور بہتر ہوتی ہے۔

انہوں نے والدین کو کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو حوصلہ دیں کہ وہ مظالم کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں۔

ویڈیو میں واضح طور پر انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی اور طلاق پر بات نہیں کی، تاہم ان کے انداز سے واضح ہوتا ہے کہ ان کی ازدواجی زندگی انتہائی مشکلات کا شکار تھی۔

اگرچہ نمرہ خان نے واضح نہیں کیا کہ ان کی طلاق ہوگئی ہے یا نہیں، تاہم دو دن قبل ان کے شوہر راجا اعظم کی بھی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے اداکارہ کو طلاق دے دی ہے۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

5 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

5 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

5 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

6 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

6 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

6 hours ago