ابوظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کے داخلے کا وزٹ ویزا یکم ستمبر سے 30 دن کی بجائے اب 60 دنوں کے لیے کارآمد ہوگا، اس تبدیلی سے یو اے ای میں چھٹیاں منانے والوں کو طویل دوروں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا اور خطے میں قیام کرنے والوں کو زیادہ وقت ملے گا، متحدہ عرب امارات کے ویزا نظام میں متعارف کرائی گئی نئی تبدیلیاں ستمبر 2022 سے نافذ العمل ہوں گی۔
خلیجی میڈیا کے مطابق ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں نئے آنے والے 60 دن کے وزٹ ویزا سے مستفید ہوں گے، اپریل میں سامنے آنے والے نئے قوانین کے تحت متحدہ عرب امارات میں وزٹ اور ریزیڈنسی ویزا سسٹم میں متعدد تبدیلیوں کے ایک حصے کے طور پر چھٹیاں گزارنے یا گھومنے پھرنے کیلئے دبئی جانے والوں کو امارات میں دوگنا وقت ملے گا۔
اس سے قبل بہت سی قومیتوں کو صرف 30 دن کا ویزا آن ارائیول ملتا تھا جس میں برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا کے مسافر بھی شامل تھے، 30 دنوں کے بعد آپ کو اپنے ویزا کی تجدید کے لیے ادائیگی کرنے سے پہلے 9 دن کی رعایتی مدت ملتی تھی یا اضافی قیام کے ہر دن کے لیے درہم 100 یومیہ جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
تاہم اگلے ماہ سے متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے والے وزٹ ویزے پر 60 دن کا لطف اٹھا سکیں گے، جو امارات میں توسیعی تعطیلات کے خواہاں مسافروں کے لیے مثالی اقدام ہے، اس کے ذریعے دبئی جانے والوں کو اپنے کام یا رہائشی ویزا کا بندوبست کرنے کی سہولت بھی ملے گی، تمام داخلے کے ویزے سنگل یا ایک سے زیادہ بار داخلے کے لیے دستیاب ہیں اور مزید 60 دنوں کے لیے ان کی تجدید بھی کی جا سکتی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ باقاعدہ سیاحتی ویزے کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے ایک نئے پانچ سالہ ملٹی انٹری ٹورسٹ ویزا کی نقاب کشائی کی ہے، جو سیاحوں کو بغیر کسی اسپانسر کے متحدہ عرب امارات میں مسلسل 90 دنوں تک رہنے کی اجازت دیتا ہے تاہم اس ویزے پر ایک سال میں 180 دنوں سے زیادہ یو اے ای میں رہنے کی اجزت نہیں ہوگی، اس ویزا کے لیے پچھلے 6 مہینوں میں 4 ہزار ڈالر یا اس کے مساوی غیر ملکی کرنسی کا بینک بیلنس رکھنے کا ثبوت درکار ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…