ہم مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ہم مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں . سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فوری امداد کا اعلان کرتے ہیں .

انہوں نے سوشل میڈی پر جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی فوری امداد کا اعلان کرتے ہیں . قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 10 لاکھ امریکی ڈالر کا بھی اعلان کرتے ہیں،امریکی وزیر خارجی انٹونی بلنکن نے کہا موسمیاتی بحران کے مستبقل میں اثرات کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے .
قبل ازیں پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ یو ایس ایڈ پاکستان کو ایک لاکھ ڈالر کی امداد دے گا . ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انسانی امداد کی ضرورت کا ڈکلئیریشن جاری کیا .
میرے ڈیکلئیریشن کے جواب میں یو ایس ایڈ متاثرہ آبادی کو ایک لاکھ ڈالر کی امداد دے گا . امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے .

یو ایس ایڈ سیلاب سے متاثرہ افراد کو ایک لاکھ ڈالر فراہم کرے گا، پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا . پاکستان میں سیلاب کے باعث لوگوں کو بے روزگاری کا سامنا ہو رہا ہے . انسانی امداد کی کوششوں میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے . انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ پسماندہ اور متاثرہ طبقات کے لیے فوری ضرورت کی اشیاء فراہم کرے گا .
خیال رہے کہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے . لوگوں کے جانی و مالی نقصان کے ساتھ ذریعہ معاش کو بھی نقصان پہنچنے سے غذائی قلت اور غربت میں اضافہ ہوا ہی- ان حالات کے پیش نظر اور لوگوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان آرمی کی جانب سے سیلاب ذدہ علاقوں میں مفت راشن تقسیم کیاجا رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں