ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ)ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، اماراتی درہم بھِی دوبارہ 60 روپے کی سطح تک پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں 3 دنوں کے دوران امریکی کرنسی 8 روپے سے زائد مہنگی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق چند روز کی بہتری کے بعد ڈالر نے دوبارہ اپنی اڑان کا آغاز کر دیا ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
انٹربینک میں جمعرات کے روز امریکی کرنسی کی قیمت 7 پیسے بڑھ گئی اور کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 214 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے اضافے سے 218 روپے پر فروخت ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں منگل اور بدھ کے روز بھی 3، 3 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا۔
جبکہ دیگر کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ڈالر مہنگا ہونے سے اماراتی درہم کی قیمت بھی 50 پیسے اضافے سے 60 روپے ہو گئی۔

جبکہ دیگر کرنسیوں کے حوالے سے فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز یورو کی قدر میں 1روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 218.50روپے سے بڑھ کر219.50روپے اور قیمت فروخت221روپے سے بڑھ کر222روپے ہو گئی۔ جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 260 روپے اور قیمت فروخت 263 روپے پر مستحکم رہی ۔ یہاں واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو اب رک گیا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں ڈالر کی طلب دوبارہ بڑھنے سے روپے کی پوزیشن کمزور ہو رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بہت کم تھی اسی وجہ سے انٹربینک مارکیٹ میں 239 روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 250 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ جانے والے ڈالر کی قیمت میں چند ہی روز میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔ معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت گر کر 185 سے 190 روپے کی سطح تک آ سکتی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا سیاسی جماعتوں کو ملا کر ملک بھر میں جلسے اور احتجاج کرنے کا فیصلہ

قومی اور صوبائی سطح پر تمام جماعتوں کو ساتھ ملاکر احتجاج کریں گے، اسد قیصر…

32 mins ago

ملک میں 2ماہ کیلیے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ

فیصلہ قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کو موسم سرما میں مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے…

42 mins ago

حکومت بے شرم ہوچکی، انسانی حقوق کی تنظیمیں اڈیالہ جیل کا دورہ کریں، زرتاج گل

ایک سیاسی جماعت کی قیادت کو کہا گیا لکھ کر دے وہ اپنے لیڈر سے…

59 mins ago

عمران خان سے متعلق امریکی نمائندگان کاخط اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، پاکستانی پارلیمنٹیرینز

پارلیمنٹ کے 160 ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا اسلام آباد (قدرت…

1 hour ago

موسمیاتی تبدیلی سے 2070 تک ترقی پذیر ممالک کی جی ڈی پی 17فیصد تک کم ہوسکتی ہے، اے ڈی بی

اگر ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو نہ پایا گیا تو سن 2100 تک یہ نقصان بڑھ…

1 hour ago

کوئٹہ ، تیز بخار ، بدن درد، کھانسی ، سینہ میں بلغم کی بیماری نے وبائی شکل اختیار کرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تیز بخار بدن درد کانسی سینہ میں بلغم کی بیماری وبائی شکل اختیار کرکے…

2 hours ago