ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں پروفیشن لائسنس لازمی قرار دیے گئے پیشوں کی فہرست سامنے آگئی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امورکی جانب سے ہنر مند کارکنوں کے لیے یکم جون 2023 سے پروفیشن لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے، سعودی وزارت 81 پیشوں کے لیے لائسنس جاری کرے گی، لائسنسوں کی تصدیق تعلیمی قابلیت یا تجربے اور مہارتوں کی جانچ سے کی جائے گی جو اپنے کام کو اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ انجام دینے کے لیے درکار ہیں، جس کے تحت لانڈری میں کپڑوں کی دھلائی، استری اور صفائی کے کارکنان، کارپینٹر، لوہار اور المونیم کے کارکنان کو پروفیشن لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ فرنیچر تیار کرنے والے، عام ڈیکوریشن کرنے والے کارپینٹر، فرنیچر بڑھئی، لوہے کا فرنیچر بنانے والے لوہار، دھات کے دروازے تیار کرنے والے، ویلڈر، لکڑی کے دروازے اور کھڑکیاں تیار کرنے والے، المونیم ٹیکنیشن، دیواروں اور فرش پر لکڑی کا کام کرنے والے بڑھئی، ڈیکوریشن کرنے والے بڑھئی، ویلڈنگ کرنے والے ٹیکنیشن کے لیے بھی پروفیشن لائسنس حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
سعودی وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے کارمینٹیننس سے متعلق متعدد پیشوں میں لائسنس کی پابندی لگائی ہے، جس کے تحت اب ریڈی ایٹر ٹیکنیشن، لائٹ وہیکل مینٹیننس ٹیکنیشن، کار الیکٹریشن، گاڑی کا شیشہ لگانے والے، کار مکینک، چھوٹی گاڑیوں کے ٹیکنیشن، گاڑیوں کے بریک کا مکینک، کار ڈینٹر، گاڑیوں کی سیٹیں تیار کرنے والے، گاڑیوں کے ڈھانچے کا ڈینٹر، گاڑیوں کے اے سی کا مکینک، تھرمل انسٹالیشن فیکٹر مکینک، گاڑیوں میں آئل اور گریسنگ کرنے والے اور گاڑیوں کے پینٹر کو بھی مملکت میں کام کرنے کے لیے پروفیشن لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش…
کراچی (قدرت روزنامہ) نیشنل ہائی وے گھگھر پھاٹک کے قریب سے خاتون کی 7 روز…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کے روایتی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ دھند اور سموگ کی وجہ…