افغانستان کی دل اہلا دینے والی صورت حال میں ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے

کینیڈا (قدرت روزنامہ) کینیڈا نے کہا ہے کہ وہ 20 ہزار افغانوں کو اپنے ہاں لے جائے گا جن میں خواتین لیڈرز، سرکاری ملازمین اور وہ دوسرے افراد شامل ہوں گے جن کو طالبان کی جانب سے جان کا خطرہ ہے کیونکہ شدت پسند پورے ملک میں اہم شہروں پر قبضے کر رہے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کینیڈا کے امیگریشن منسٹر مارکو مینڈیسینو نے جمعے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’افغانستان کی صورت حال دل دہلا دینے والی ہے، ایسے میں کینیڈا خاموش نہیں بیٹھے گا۔
میڈیسینو کا مزید کہنا تھا کہ ’پناہ گزینوں میں خصوصی طور پر وہ کمزور لوگ شامل ہوں گے جو ابھی تک افغانستان میں ہیں یا پھر ہمسایہ ریاستوں کی طرف چلے گئے ہیں، جبکہ ان میں خواتین رہنما، سرکاری ملازمین، انسانی حقوق کے کارکن، اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور صحافی بھی شامل ہوں گے۔

کینیڈین امیگریشن منسٹر کے مطابق ’پناہ کے متلاشیوں کے کئی جہاز کینیڈا کے لیے روانہ ہو چکے ہیں جن میں سے پہلی پرواز ٹورانٹو میں لینڈ کر رہی ہے۔

طالبان کے دارالحکومت کابل کی جانب پیش قدمی کے پیش نظر ہنگامی طور پر کینیڈا کے سفارت خانے کے عملے کو ہنگامی طور پر وہاں سے ہوائی جہاز کے ذریعے نکالا گیا، تاہم سکیورٹی کی مخدوش صورت حال کے باعث مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکتیں۔جمعے کو سپین، ڈنمارک، ناروے اور نیدر لینڈ سمیت کئی ملکوں نے کابل میں اپنے سفارت خانوں سے عملے کو نکالنے کا اعلان کیا۔
کینیڈا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ افغانستان کی صورت حال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام بھی کر رہا ہے۔کینیڈا کے وزیر خارجہ مارک گرنیو کا کہنا ہے کہ ’کینیڈین سفارت خانے اور اپنے سٹاف کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ’کینیڈا افغانوں کا ممنون ہے اور ان کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

17 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

21 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

29 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

36 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

43 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

54 mins ago