عمان (قدرت روزنامہ)اردن کے شاہی دیوان نے عہد الحسین بن عبداللہ دوم کی سعودی شہری رجوہ خالد بن مساعد بن سیف بن عبدالعزیزآل سیف سے منگنی کا اعلان کیا ہے۔منگنی کی تقریب اردن کے شاہ عبداللہ دوم، ملکہ رانیا العبداللہ اور دلھن کے اہل خانہ کی
موجودگی میں سعودی دارالحکومت الریاض میں منعقد ہوئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملکہ رانیا نے انسٹاگرام کی پوسٹ میں اس منگنی کا اعلان کیا اور اس پر اپنی بے پایاں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے سب سے بڑے شہزادہ حسین اور ان کی خوب صورت منگیتر رجوہ آل سیف کو مبارک باد۔منگنی کی تقریب
دلھن کے والد کے گھر منعقد ہوئی ہے۔اس میں اردن کے شہزادہ حسن بن طلال، شہزادہ ہاشم بن عبداللہ دوم، شہزادہ علی بن الحسین، شہزادہ ہاشم بن الحسین، شہزادہ غازی بن محمد، شہزادہ راشد بن الحسن اور آل سیف خاندان کے متعدد افراد نے شرکت کی ہے۔رجوہ آل سیف28 اپریل 1994 کو الریاض میں خالد بن مساعد بن سیف بن عبدالعزیزآل سیف اور عزہ بنت نایف عبدالعزیز احمد السدیری کے ہاں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ فیصل، نایف اور دانا کی چھوٹی بہن ہیں۔بتایا گیا ہے کہ انھوں نے سعودی عرب میں ثانوی تعلیم حاصل کی اور نیویارک کی سیراکیوز یونیورسٹی کے اسکول آف آرکیٹیکچر سے اعلی تعلیم حاصل کی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…