زیادہ لسٹ اے سنچریاں، اظہر علی نے جو روٹ اور کین ولیمسن کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنے کا جو روٹ اور کین ولیمسن کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ 37 سالہ اظہر علی نے رائل لندن ون ڈے کپ میں وورسٹرشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے نارتھمپٹن شائر کیخلاف 97 گیندوں پر 130 رنز کی شاندار باری کھیلی جو ان کے لسٹ اے کیریئر کی 18 ویں سنچری تھی اور اس کے ساتھ ہی وہ زیادہ لسٹ اے سنچریاں بنانیوالے بلے بازوں کی فہرست میں جو روٹ اور کین ولیمسن سے آگے نکل گئے ہیں ۔
اظہر علی اب تک 176 لسٹ اے میچز کی 161 اننگز میں 22 مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 46.49 کی اوسط سے 6463 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 18 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 27 لسٹ اے سنچریوں کے ساتھ خرم منظور کے ہمراہ مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن پر موجود ہیں ۔
قومی ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور 26 سنچریوں کیساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

سابق قومی کپتان سلمان بٹ 24 سنچریوں کے ہمراہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں ، قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے بازکامران اکمل نے 21 سنچریوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن سنبھال رکھی ہے ، ایشین بریڈمین ظہیر عباس 19 سنچریاں سکور کرکے 5 ویں جب کہ سابق ٹیسٹ اوپنر سلیم الہی اور اظہر علی 18، 18 سنچریاں سکور کرکے مشترکہ طور پر چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں ۔ سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ اور احمد شہزاد 17، 17 سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر 7 ویں ، سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد اور آل رائونڈر شعیب ملک 16،16 سنچریاں سکور کرکے مشترکہ طور پر 8 ویں جب کہ سابق کپتان محمد یوسف ،فخر زمان، رمیز راجہ اور عمران فرحت 15، 15 لسٹ اے سنچریاں سکور کرکے مشترکہ طور پر 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

9 mins ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

1 hour ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

2 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

2 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

2 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

3 hours ago