ڈاکٹر شہباز گل پر جسمانی تشدد کی انتہائی پریشان کن تصویریں دیکھی ہیں، ہمیں شرم آنی چاہیے، پی پی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کی اپنی ہی حکومت پر شدید تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر جسمانی تشدد کی انتہائی پریشان کن تصویریں دیکھی ہیں . اپنے بیان میں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ قطع نظر اس سے کہ آپ اس سے کتنا اختلاف یا نا پسند کرتے ہیں، کسی شخص کی عزت نفس کو اس طرح پامال نہیں کیا جانا چاہیے .

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ شہباز حکومت ملوث ہے یا ایسی بربریت کو روکنے میں بے بس! یہ ہمارے لیے شرم کی بات ہے . ہمیں شرم آنی چاہیے .

. .

متعلقہ خبریں