کورونا وبا کے باعث پاکستان سے مسافر ہمارے ملک نہیں آ سکتے

فلپائن (قدرت روزنامہ)) فلپائن کے صدراتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک نے کورونا وائرس کے انتہائی متعدی ڈیلٹا ویرینٹ کے بڑھتے کیسز پر تشویش کے باعث پاکستان، بھارت اور دیگر 8 ممالک پر سفری پابندی میں اگست کے آخر تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلپائن میں کورونا کیسز گزشتہ چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں اور حکام تاحال اس پر قابو پانے میں ناکام ہیں، جمعرات کو فلپائن میں مسلسل دوسرے روز وبا کے 12 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے جبکہ کچھ علاقوں کے ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہونے لگی ہے۔
فلپائن کی جانب سے پہلی بار سفری پابندی 27 اپریل کو عائدکی گئی تھی جس کے بعد اس میں متعدد بار توسیع کی جاچکی ہے، جبکہ پابندی کی زد میں آنے والے ممالک میں پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، متحدہ عرب امارات، عُمان، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

صدارتی ترجمان ہیری روق کا کہنا تھا کہ صدر روڈریگو ڈورٹے نے کورونا وائرس ٹاسک فورس کی سفری پابندیاں 16 سے 31 اگست تک بڑھانے کی سفارش کی منظوری دے دی ہے۔

دوسری جانب ایک کروڑ 30 لاکھ کی آبادی والے دارالحکومت منیلا میں ڈیلٹا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت لاک ڈاؤن برقرار ہے، جبکہ حکومت اپنی ویکسی نیشن میں تیزی لائی ہے۔ملک کے تقریباً 11 کروڈ افراد میں سے 11 فیصد افراد کو ویکسین کی مکمل خوراک دی جاچکی ہے، تاہم اب بھی کروڑوں لوگوں کے کورونا کا شکار ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں وبا سے 29 ہزار 500 افراد سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔کیسز میں اضافے کے باعث دارالحکومت کے ہسپتال، انتہائی نگہداشت یونٹس، آئسولیشن بیڈز اور وارڈز میں گنجائش ختم ہونے والی ہے اور کچھ نے بستروں اور وینٹی لیٹرز کی کمی کے باعث نئے مریضوں کو داخل کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

6 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

11 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

19 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

25 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

32 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

44 mins ago