متحدہ عرب امارات میں روزگار کی تلاش کیلئے اسپیشل ویزا کی خوشخبری

ابو ظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں روزگار کی تلاش کے لیے جانے والوں کے خواہشمند افراد کو خوشخبری سنائی گئی ہے کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ 3 شرائط پوری کریں ملازمت کی تلاش کے لیے سپیشل ویزا حاصل کریں، عمل درآمد ستمبر کے شروع سے ہوگا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے ملک میں ملازمت کی تلاش کے لیے خصوصی ویزے کے اجرا کی سہولت دی ہے، اس مقصد کے لیے اب درخواست دہندہ کو متحدہ عرب امارات آنے کے لیے کوئی سپانسر حاصل کرنا نہیں پڑے گا بلکہ اس کے بغیر ہی ویزا مل جائے گا تاہم اس کے لیے 3 شرائط پوری کرنا ہوں گی۔
بتایا گیا ہے کہ اسپیشل ویزا کے لیے پہلی شرط یہ ہے کہ امیدوار اماراتی وزارت افرادی قوت کے پاس رجسٹرڈ اول، دوم یا سوم درجے کے ہنرمندوں میں سے ایک ہو۔
اسپیشل ویزا کی دوسری شرط یہ ہے کہ امیدوار ہنرمندوں میں سے نہ ہو تو وزارت تعلیم و تربیت کی درجہ بندی کے تحت دنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیوں میں سے کسی ایک سے فارغ التحصیل ہو امیدوار کم از کم گریجویٹ ہو یا اس کے برابر ڈگری ہولڈر ہو تاہم اسے گریجویشن کیے ہوئے 2 سال سے زائد کا عرصہ نہ گزرا ہو۔

معلوم ہوا ہے کہ ملازمت کی تلاش کے لیے متعارف کرائے گئے اسپیشل ویزے کے اجراء کے لیے تیسری شرط یہ ہے کہ ویزا کے لیے درخواست دہندہ کو حکومت کی مقررہ کردہ مالی ضمانت فراہم کرنا ہوگی، جس کے بعد وفاقی ادارے برائے قومی شناخت و شہریت و کسٹم متعلقہ اداروں کی منظوری کے بعد غیرملکی امیدوار کو ملازمت کے مواقع کی تلاش کے لیے ویزے کے اجراء کی منظوری دی جائے گی اور اس ویزا کے اجراء کے لیے دی جانے والی منظوری ایک یا اس سے زائد بار آنے کی اجازت پر مشتمل ہوسکتی ہے۔

Recent Posts

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

3 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

6 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

18 mins ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

23 mins ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

33 mins ago

عمران خان نےاہم شخصیت سےاستعفیٰ مانگ لیا

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…

53 mins ago