پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے نے عمران خان کا موقف مسترد کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا معاملہ،ایف آئی اے نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا موقف مسترد کر دیا . جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے سوالات کے جواب دینے کے لیے دوبارہ نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے .

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق تین دفعہ نوٹسز کرنے کے بعد وارنٹس جاری کیے جائیں گے . پی ٹی آئی کی مزید 5 کمپنیوں کا بھی سراغ لگا لیا گیا .
عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے نوٹس پر تفصیلات دینے سے انکار کر تھا . عمران خان نے ایف آئی اے نوٹس کو بد نیتی قرار دیا تھا . عمران خان اور پی ٹی آئی کی طرف سے سابق اٹارںی جنرل انور منصور نے ایف آئی اے کو تحریری جواب بھجوایا . ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل اور اسلام آباد کی ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ بیگ کو تحریری جواب بھجوا گیا .
عمران خان نے کہا کہ آپ کو جواب دہ ہوں اور نہ ہی معلومات دینے کا پابند ہوں،پی ٹی آئی سے تفصیلات اور دستاویزات طلب کرنا ایف آئی اے کے زیر اثر ہونے کا مظہر ہے . الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں دیا بلکہ رپورٹ جاری کی ہے،اگر دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو قانون کے تحت کارروائی کروں گا . علاوہ ازیں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق گورنر شاہ فرمان ایف آئی اے میں پیش ہوئے .
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کو 23سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا ہے جس میں شاہ فرمان سے ذریعہ آمدن کیساتھ تمام بینک اکاوئنٹ کی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں . سوالنامے میں کہا گیا کہ نجی بینک کے اکاوئنٹ کو پارٹی نے الیکشن کمیشن میں مسترد کیا، آپ اسے اپنا اکائونٹ تسلیم کرتے ہیں، اکاوئنٹ کھولنے کا مقصد کیا تھا . سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ کیا آپ نے اس اکاوئنٹ کو الیکشن کمیشن میں ظاہر کیا تھا اکائونٹ کون چلاتا اور چیک پر کون دستخط کرتا تھا . ایف آئی اے کی جانب سے شاہ فرمان سے ٹیکس گوشوارں کے حوالے سے تفصیلات بھی 22اگست تک طلب کی گئی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں