لاہور ؛ ماڈل نایاب قتل کیس کا ڈراپ سین ، سوتیلا بھائی ہی قاتل نکلا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں پیش آئے ماڈل نایاب قتل کیس کا ڈراپ سین ہوگیا ، مقتولہ کا سوتیلا بھائی ہی قاتل نکلا۔ پولیس کے مطابق ماڈل نایاب کے قتل کے واقعہ کا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے ، مقتولہ کو اس کے سوتیلے بھائی نے ہی قتل کیا ، ملزم نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ اس نے غیرت کے نام پہر قتل کیا اس حوالے سے مقتولہ سے بحث اور تکرار ہوتی رہی جس کے بعد قتل کیا۔
بتایا گیا ہے کہ فنگر پرنٹس فرانزک تجزیئے کے لیے فرانزک سائنس ایجنسی بھجوائے گئے تھے جس کی رپوروٹ موصول ہوئی جس میں جائے وقوعہ سے ملنے والے فنگر پرنٹس بھی ملزم سے میچ کر گئے ، جس کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے پہلے ہی نایاب قتل کیس میں قریبی عزیز کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا ، جس کے بعد پولیس نے نایاب کے سوتیلے بھائی کو بھی شامل تفتیش کیا ، اس کے علاوہ پولیس نے نایاب سے رابطے میں رہنے والے 10 افراد کو شامل تفتیش کیا تھا ، شامل تفتیش کئے گئے افراد کے بیانات قلمبند کئے گئے ، شامل تفتیش افراد سے مقتولہ نایاب سے ان کی آخری ملاقات اورفارم ہاؤس میں ہونے والی لڑائی سے متعلق پوچھ گچھ بھی کی گئی جب کہ مقتولہ نایاب کی ذاتی زندگی اوررہن سہن سے متعلق بھی سوالات کئے گئے۔

پولیس کے مطابق شامل تفتیش کئے گئے افرادکا تعین نایاب کے موبائل ڈیٹا سے کیاگیا ، نایاب کے گھرکی عقبی کھڑکی کی جالی ٹوتی ہوئی ملی ، کھڑکی کے قریب لگے انسانی ہاتھوں کے نمونے فرانزک کیلئے بھجو ادیے ہیں ، شبہ ہے کہ قاتل نے فرارہونے کیلئے کھڑکی کا راستہ استعمال کیا ، نایاب کے گھرکی الماریوں میں اس کی چیزیں بکھری ہوئیں تھیں ، ملزم نے ماڈل نایاب کو قتل کرنے کے بعد اس کو برہنہ حالت میں اس لئے چھوڑ دیا تاکہ مقدمے کی تفتیش کا رخ تبدیل کر سکے تاہم ماڈل نایاب کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد نہیں ملے ، ملزم مقتولہ نایاب کا موبائل فون بھی ساتھ لے گیا لیکن پولیس نے مقتولہ کے موبائل فون کا ڈیٹا نکلوا کر اس کے قریبی دوستوں کو شامل تفتیش کرلیا۔
یاد رہے کہ 11جولائی 2021کو لاہور کے علاقہ ڈیفنس بی میں گھر سے ماڈل کی برہنہ حالت میں لاش برآمد ہوئی تھی ، جسے مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا گیا ، پولیس حکام کے مطابق مقتولہ نایاب کے بھائی محمد علی نے رپورٹ درج کرائی کہ نایاب گھر میں اکیلی رہتی تھی، وہ بہن کے گھر گیا تو بہن کی لاش زمین پر پڑی ہوئی تھی، جب کہ اس کے باتھ روم کی جالی ٹوٹی ہوئی تھی، میری بہن کے گلے پر زخم کے نشان تھے، پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 26 سالہ نایاب سے ہوئی ہے ، جو ماڈلنگ کرتی تھی اور غیرشادی شدہ تھی، جب کہ اس کے دو سوتیلے بھائی ہیں ، ماڈل کے سوتیلے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ۔

Recent Posts

افغان کرکٹ سے متعلق شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر راشد خان کا ردعمل

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر شاہد…

42 mins ago

انضمام الحق کا بھارتی باؤلر پر بال ٹمپرنگ کا الزام، روہت شرما کا ردعمل سامنے آگیا

جمیکا (قدرت روزنامہ) انضمام الحق کی جانب سے بھارتی باؤلر ارشدیپ سنگھ پر بال ٹمپر…

45 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کی حاجی پارک راج گڑھ آمد،لاہورڈویلپمنٹ پائلٹ پراجیکٹ اورماڈل گلیوں کا معائنہ،مقامی خواتین سے ملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا حاجی پارک راج گڑھ پہنچ گئیں اور یونین…

47 mins ago

پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق…

1 hour ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کا نیا سپورٹس بورڈ تشکیل دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کا نیا سپورٹس بورڈ تشکیل دے…

1 hour ago

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی

لاہور (قدرت روزنامہ) مرغی کے گوشت کی قیمت میں 23 روپے فی کلو کمی ہوگئی…

2 hours ago