انٹر بینک میں ڈالر سستا اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) کاروباری ہفتے کے اختتام پر اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے کی کمی سے 218روپے ہوگئی،انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر30پیسے کمی کے بعد 214.65روپے کا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو دوبارہ ڈالر تنزلی سے دوچار ہوا

جس سے ڈالر کا اوپن مارکیٹ ریٹ 219روپے سے نیچے آگیا۔ کاروبار کے بیشتر دورانئیے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ بڑھکر 215.50روپے کی سطح پر بھی پہنچ گئے، تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30پیسے کی کمی سے 214.65روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے کی کمی سے 218روپے ہوگئی۔ماہرین نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے دیگر شرائط پوری کرنے کے ساتھ آئی ایم ایف کی جانب سے بھیجے گئے اظہار آمادگی کے خط پر دستخط کرکے واپس بھیجنے کے آخری مرحلے کے نتیجے میں رواں ماہ کے اختتام پر قسط جاری ہونے کی توقعات سے بھی روپیہ استحکام کی جانب گامزن ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے ترسیلات زر کی بیرونی ممالک سے منگوانے کے لیے ایکس چینج کمپنیوں کو تجارتی بینکوں کے سب ایجنٹ بنانے کے احکامات سے ملک میں قانونی چینل سے ذرمبادلہ کی ترسیلات کی آمد بڑھنے کے امکانات اور حکومت کی پانچ سالہ مدت کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری جیسے عوامل بھی ڈالر کی نسبت روپیہ کے استحکام کا باعث بنے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا سیاسی جماعتوں کو ملا کر ملک بھر میں جلسے اور احتجاج کرنے کا فیصلہ

قومی اور صوبائی سطح پر تمام جماعتوں کو ساتھ ملاکر احتجاج کریں گے، اسد قیصر…

37 mins ago

ملک میں 2ماہ کیلیے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ

فیصلہ قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کو موسم سرما میں مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے…

48 mins ago

حکومت بے شرم ہوچکی، انسانی حقوق کی تنظیمیں اڈیالہ جیل کا دورہ کریں، زرتاج گل

ایک سیاسی جماعت کی قیادت کو کہا گیا لکھ کر دے وہ اپنے لیڈر سے…

1 hour ago

عمران خان سے متعلق امریکی نمائندگان کاخط اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، پاکستانی پارلیمنٹیرینز

پارلیمنٹ کے 160 ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا اسلام آباد (قدرت…

1 hour ago

موسمیاتی تبدیلی سے 2070 تک ترقی پذیر ممالک کی جی ڈی پی 17فیصد تک کم ہوسکتی ہے، اے ڈی بی

اگر ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو نہ پایا گیا تو سن 2100 تک یہ نقصان بڑھ…

1 hour ago

کوئٹہ ، تیز بخار ، بدن درد، کھانسی ، سینہ میں بلغم کی بیماری نے وبائی شکل اختیار کرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تیز بخار بدن درد کانسی سینہ میں بلغم کی بیماری وبائی شکل اختیار کرکے…

2 hours ago