آزاد کشمیر کابینہ وزیراعظم کے عہدے کے تمام امیدوار اہم عہدوں کیلئے پرامید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نئی آزاد کشمیر کابینہ میں وزیراعظم کے عہدے کے تمام امیدوار اہم عہدوں کیلئے پرامید ہیں . بیرسٹر سلطان محمود کا آزاد کشمیر کے صدر کا عہدہ قبول کرنا وقتی طور پر مصالحت کا عکاس ہے .

تفصیلات کے مطابق روزنامہ جنگ میں طارق بٹ لکھتے ہیں کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے عہدے کے لیے چاروں امیدواروں کو اہم سرکاری عہدے دے کر پی ٹی آئی ناقدین کو خاموش کرسکتی ہے . تجربہ کار کشمیری سیاست دان بیرسٹر سلطان محمود کی جانب سے آزاد کشمیر کے صدر کا رسمی عہدہ قبول کرنا، وقتی طور پر مصالحت کا عکاس ہے . وہ پی ٹی آئی کے علاقائی صدر ہیں . آزاد کشمیر کا 17 اگست کو صدر بننے کے بعد یہ عہدہ ممکنہ طور پر خالی ہوسکتا ہے . ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ سلطان محمود بطور وزیراعظم آزاد کشمیر نظرانداز کیے جانے کے بعد پریشان تھے اور حلف اٹھانے کے بعد سے وہ دیگر ارکان کے ہمراہ سائڈ لائن ہوگئے تھے اور مظفر آباد سے اپنے آبائی علاقے میرپور چلے گئے تھے . انہیں یقین تھا کہ 25 جولائی کے عام انتخابات میں کامیابی میں ان کے کردار کی وجہ سے انہیں وزیراعظم کا عہدہ دیا جائے گا . انہیں میرپور کے حلقے میں ن لیگ کے چوہدری سعید کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی . لیکن ان کے نااہل ہونے کے بعد سلطان محمود نے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی . سلطان محمود آزاد کشمیر اسمبلی کے سات بار رکن منتخب ہوچکے ہیں . . .

متعلقہ خبریں