لاہور (قدرت روزنامہ) آٰئندہ بلدیاتی انتخابات اور لاہور کا معرکہ ، تحریک انصاف کا وفاقی وزیر حماد اظہر کو لاہور میں لارڈ میئر کا امیدوار بنانے پر غور ۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے وزیر بلدیات میاں محمود الرشید اس حوالے سے متحرک ہوگئے ہیں اور ملاقاتیں بھی شروع کر دیں ہیں ۔ میاں محمود الرشید حماد اظہر سے اس معاملے پر ایک ملاقات بھی کرچکے ہیں ۔
میاں محمود الرشید کی لارڈ میئر امیدوار کے لئے اعلیٰ حکومتی شخصیات سے بھی مشاورت ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے منظوری دی تو حماد اظہر پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوار ہوں گے ۔ حماد اظہر کو قیادت نے نامزد کیا تو وفاقی وزیر سے مستعفی ہونا ہوگا ۔
صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال ، وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔ لیکن حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے ۔
وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے کہا کہ غور حوض جاری ہے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ، پارٹی میں بڑی تعداد کا خیال ہے کہ حماد اظہر بہترین امیدوار ہوسکتے ہیں ۔
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…
لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…
جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…
عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…
چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…
ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…