لاہور میں جشن آزادی پر ون ویلنگ کرتے 3 نوجوان جان کی بازی ہار گئے

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں گزشتہ روز جشن آزادی پر ون ویلنگ کرتے 3 نوجوان جان کی بازی ہار گئے . نشتر کالونی میں 18 سالہ ارسلان، مسلم ٹاؤن میں 20 سالہ عادل اور کوٹ عبدالمالک کے قریب 30 سالہ عمران تیز رفتاری کے باعث جاں بحق ہو گیا .

تفصیل کے مطابق بھونڈے طریقے سے جشن آزادی منانے والے 3 نوجوان مارے گئے ہیں . لاہور کے علاقے نشتر کالونی کے علاقے میں ون ویلنگ کرتے ہوئے 18 سالہ ارسلان جاں بحق ہو گیا . لواجقین رات بھر ارسلان کے گھر واپس آنے کا انتظار کرتے رہے، صبع 4 بجے نشتر پولیس نے مرنے کی اطلاع دی تو گھر میں کہرام مچ گیا . مسلم ٹاؤن کے علاقے میں دوستوں کے ساتھ ویلنگ کرتے ہوئے 20 سالہ عادل جاں بحق ہو گیا . عادل چائنیز قونصلیٹ کے باہر لگے بیرئر میں جا لگا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا . متوفی کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کے مطابق وہ چارسدہ کا رہائشی ہے، پولیس لواحقین کی تلاش کر رہی ہے . کوٹ عبدالمالک فیکٹری ایریا کے قریب 30 سالہ عمران عرف کاکا تیز رفتاری کے باعث جاں بحق ہو گیا ہے . پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد دو نوجوانوں لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں جبکہ عادل کی لاش مردہ خانے میں موجود ہے . . .

متعلقہ خبریں