امریکی عملے کو نقصان پہنچا تو طالبان کو بھرپور قوت سے جواب دینگے، بائیڈن کی وارننگ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان میں پھنسے امریکیوں کو نکالنے کیلئے مزید فوج بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے طالبان کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی بھی امریکی کو نقصان پہنچے گا تو امریکا بھرپور قوت سے جواب دے گا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری صدر جوبائیڈن بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے انٹیلی جنس اداروِ فوجی سربراہوں اور سفارتی حکام کی سفارشات کا بغور جائزہ لیتے ہوئے یہ اہم فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان میں موجود امریکی عملے کی بحفاظت واپسی کیلئے 5 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اس اہم معاملے پر ان کی امریکا کی سیکیورٹی ٹیم سے ملاقاتیں جاری تھیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر ہونے والے ان خصوصی اجلاسوں میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم افغان مشن کے خاتمے کے بعد بھی خطے کی نگرانی جاری رکھیں گے۔ یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کہ تاکہ افغانستان کی سرزمین سے آئندہ دہشتگردی کا کوئی خطرہ جنم نہ لے سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے طالبان کو واضح پیغام پہنچا دیا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں موجود امریکی مشن سے جڑے ہمارے شہریوں اور سفارتکاروں کی واپسی میں کسی قسم کی مشکل ڈالنے کی کوشش کی یا انھیں نقصان پہنچایا تو انھیں اس کا بہت بھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں افغانستان سے اچانک انخلا کے فیصلے کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا ہے اپنے ملک کا دفاع کرنا افغان فوج کی ذمہ داری تھی جسے وہ پورا کرنے میں ناکام رہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ہم وہاں موجود رہتے تو آئندہ پانچ سال میں بھی افغانستان میں کوئی فرق نہیں پڑنا تھا۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

16 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

20 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

28 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

35 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

42 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

53 mins ago