ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر کچھ دنوں سے پاکستانی روپے کے مقابلے میں اپنی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہے۔آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر 35 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 215 روپے کا ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر، پائونڈ، یورو، ریال کی قدر

میں گزشتہ ہفتے کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ان کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو اظہار آمادگی کے خط کا جواب دینے اور 29اگست آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے ایکسٹینڈڈ فنڈ کی سہولت کے تحت ساتواں اور آٹھواں مشترکہ جائزہ لینے کی خبروں سے انٹربینک میں ڈالر کی تنزلی ہوئی۔ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ اتارچڑھائو کے بعد گھٹ کر 215 روپے سے بھی نیچے آگیا جبکہ اسکے برعکس اوپن ریٹ ڈالر کی قدر بڑھ کر 218 روپے پر آگیا۔اسی طرح برطانوی پائونڈ کے انٹربینک ریٹ 6.43 روپے گھٹ کر 255.86 روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پائونڈ کی قدر 2 روپے بڑھ کر 262 روپے ہوگئی۔انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 5.14 روپے گھٹ کر 216.66 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 1 روپے بڑھ کر 220 روپے ہوگئی۔انٹربینک میں ریال کی قدر 21 پیسے گھٹ کر 57.15 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ریال کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 56.70 روپے پر مستحکم رہی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا سیاسی جماعتوں کو ملا کر ملک بھر میں جلسے اور احتجاج کرنے کا فیصلہ

قومی اور صوبائی سطح پر تمام جماعتوں کو ساتھ ملاکر احتجاج کریں گے، اسد قیصر…

32 mins ago

ملک میں 2ماہ کیلیے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ

فیصلہ قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کو موسم سرما میں مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے…

42 mins ago

حکومت بے شرم ہوچکی، انسانی حقوق کی تنظیمیں اڈیالہ جیل کا دورہ کریں، زرتاج گل

ایک سیاسی جماعت کی قیادت کو کہا گیا لکھ کر دے وہ اپنے لیڈر سے…

58 mins ago

عمران خان سے متعلق امریکی نمائندگان کاخط اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، پاکستانی پارلیمنٹیرینز

پارلیمنٹ کے 160 ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا اسلام آباد (قدرت…

1 hour ago

موسمیاتی تبدیلی سے 2070 تک ترقی پذیر ممالک کی جی ڈی پی 17فیصد تک کم ہوسکتی ہے، اے ڈی بی

اگر ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو نہ پایا گیا تو سن 2100 تک یہ نقصان بڑھ…

1 hour ago

کوئٹہ ، تیز بخار ، بدن درد، کھانسی ، سینہ میں بلغم کی بیماری نے وبائی شکل اختیار کرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تیز بخار بدن درد کانسی سینہ میں بلغم کی بیماری وبائی شکل اختیار کرکے…

2 hours ago