عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ بن کر دکھا دیا سخت قدم اٹھانے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان سے بھی نہ پوچھا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ٹیم کے غیر منتخب ارکان نے بد قسمتی سے انہیں ہلکا لے لیا . وزیر اعلیٰ نے ثابت کردیا کہ عدم کارکردگی پر انہیں فارغ کرنے کا اختیار ہے .

تاہم ایسے ارکان سے استعفے لینے سے قبل عثمان بزدار نے ہمیشہ پہلے وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد میں لیا لیکن اس معاملے میں یہ ان کا اپنا اقدام ہے . وہی ان اسے مستعفی ہو نے یا پھر برطرفی کے لئے تیار رہنے کو کہہ رہے ہیں . وزیر اعلیٰ ان کابینہ ارکان اور سیاسی معاونین کا دفاع بھی کر رہے ہیں جو پنجاب اسمبلی کے ارکان ہیں . کیونکہ ان کی حکومت ایک معمولی اکثریت کے بل بوتے پر ٹکی ہوئی ہے . روزنامہ جنگ میں طارق بٹ کی شائع خبر کے مطابق مثال کے طور پر کچھ ارکان کھلم کھلا معتوب جہانگیر ترین کی حمایت کر رہے ہیں لیکن وزیر اعلیٰ نے ابھی تک ان کے خلاف کسی سخت اقدام سے گریز کیا ہے . صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال جن کا تعلق ساہیوال سے ہے وہ کھل کر جہانگیر ترین کی حمایت کرتے ہیں ، انہیں کبھی سرزنش نہیں کی گئی . یہی معاملہ لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک پارلیمانی سیکرٹری نذیر چوہان کا ہے . . .

متعلقہ خبریں