عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ بن کر دکھا دیا سخت قدم اٹھانے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان سے بھی نہ پوچھا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ٹیم کے غیر منتخب ارکان نے بد قسمتی سے انہیں ہلکا لے لیا ۔وزیر اعلیٰ نے ثابت کردیا کہ عدم کارکردگی پر انہیں فارغ کرنے کا اختیار ہے ۔ تاہم ایسے ارکان سے استعفے لینے سے قبل عثمان بزدار نے ہمیشہ پہلے وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد میں لیا لیکن اس معاملے میں یہ ان کا اپنا اقدام ہے ۔ وہی ان اسے مستعفی ہو نے یا پھر برطرفی کے لئے تیار رہنے کو کہہ رہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ ان کابینہ ارکان اور سیاسی معاونین کا دفاع

بھی کر رہے ہیں جو پنجاب اسمبلی کے ارکان ہیں ۔ کیونکہ ان کی حکومت ایک معمولی اکثریت کے بل بوتے پر ٹکی ہوئی ہے ۔ روزنامہ جنگ میں طارق بٹ کی شائع خبر کے مطابق مثال کے طور پر کچھ ارکان کھلم کھلا معتوب جہانگیر ترین کی حمایت کر رہے ہیں لیکن وزیر اعلیٰ نے ابھی تک ان کے خلاف کسی سخت اقدام سے گریز کیا ہے ۔صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال جن کا تعلق ساہیوال سے ہے وہ کھل کر جہانگیر ترین کی حمایت کرتے ہیں ، انہیں کبھی سرزنش نہیں کی گئی ۔یہی معاملہ لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک پارلیمانی سیکرٹری نذیر چوہان کا ہے ۔

Recent Posts

کوہلو، تنگا ندی کے کازوے میں گڑھے پڑگئے، گاڑیوں کو گزرنے میں مشکلات

کوہلو(قدرت روزنامہ)تنگا ندی کے کازوے میں سیلابی ریلے کے باعث گہرے گڑھے پڑ چکے، مرکزی…

1 min ago

وزیراعلیٰ کا کوئٹہ میں دو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹراما سینٹر قائم کرنے کا حکم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ صحت میں ہنگامی طبی…

7 mins ago

ہوشاپ، کولواہ ندی میں 2 افراد بہہ گئے، ایک شخص ریسکیو، دوسرے کی تلاش جاری

تربت(قدرت روزنامہ)ہوشاپ اور کولواہ میں بارش، ندیوں میں طغیانی، کیل کور ندی میں 2 افراد…

12 mins ago

ڈیرہ بگٹی میں بارش سے بجلی کے کھمبے گرگئے، کئی روز سے فراہمی معطل

ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی سوئی ہونے والے بارش سے 132کے وی کے چار کھمبے گرنے…

19 mins ago

بولان میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی

بولان(قدرت روزنامہ)بولان میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی ۔ بولان سے گزرنے…

33 mins ago

بلوچستان کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں 11 ارب روپے مختص کردیے گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قومی اقتصادی کونسل نے بلوچستان کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں11ارب روپے مختص…

39 mins ago