10 سال بعد یو اے ای اور ایران کے سفارتی تعلقات میں اہم پیشرفت

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) 10 سال بعد متحدہ عرب امارات اور ایران کے سفارتی تعلقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے کہ ایران میں متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر سیف محمد الزعبی آنے والے دنوں میں تہران میں سفارت خانے میں اپنے فرائض سنبھال لیں گے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اماراتی سفیر کی تہران واپسی دونوں ملکوں کے دفاتر خارجہ کے درمیان رابطہ مہم کے تحت سفارتی روایات کے تحت ہورہی ہے، یہ فیصلہ ایران کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوششوں اورسفیر کے عہدے تک سفارتی نمائندگی بڑھانے کے سابقہ فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے، ایران میں امارات کے نئے سفیر دونوں پڑوسی ممالک اور خطے کے مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لیے کام کریں گے، یہ فیصلہ دونوں ممالک اور وسیع ترخطے کے مشترکہ مفادات کے حصول اور دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ میں معاون ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2012 میں ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد کے متنازع جزیرے ابو موسیٰ کے دورے کے بعد تہران سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا تھا تاہم تہران میں اماراتی سفیر کے تقررکا اعلان 26 جولائی کو متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ عبداللہ بن زاید اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان کے درمیان ہونے والی فون کال کے بعد کیا گیا تھا۔
معلوم ہوا ہے کہ ایران کے سابق صدر احمدی نژاد نے اپنے دور حکومت میں خلیجی علاقوں کے حصے کے طور پر اس متنازع جزیرے کا دورہ کیا تھا، ابوموسیٰ متحدہ عرب امارات کے ساحل سے قریباً 60 کلومیٹر دور واقع ہے اور خلیجی ملک اسے آبنائے ہرمز کے قریب واقع 2 دیگر چھوٹے جزائر کے ساتھ اپنا خود مختارعلاقہ قرار دیتا ہے تاہم ایران نے 1971 میں ان جزائر پر کنٹرول کا دعویٰ کیا تھا۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

4 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

4 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

5 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

5 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

5 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

5 hours ago