افغان بارڈر کے معاملات ٹھیک ہیں، فورسز ہر قسم کے حالات کیلئے تیار ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بارڈر کے تمام معاملات ٹھیک ہیں ۔ پاکستان کے ادارے اور فورسز ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ افغان پاکستان بارڈر پُرامن ہے ۔ ہماری طرف سے طور خم بارڈر بہت عرصے سے بند ہے ۔ بارڈر کے تمام معاملات ٹھیک ہیں ، دوسرے بارڈرز پر لوگوں کی آمدورفت جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان سے متعلق پالیسی بیان وزارت خارجہ نے دینا ہے ۔ چمن بارڈر پر جمعہ سے حالات معمول پر آچکے ہیں ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اس خطے میں اہم جگہ پر موجود ہے ۔ پاکستان کو کوئی بھی ملک اس کی خصوصی اہمیت کی وجہ سے نظرانداز نہیں کرسکتا ۔ پاکستان کی اہمیت سے کوئی بھی آنکھیں نہیں چرا سکتا ۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارتکاروں ، اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، پاکستانی سفارت کار کڑے وقت میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت کار اور افسران کابل میں پھنسے لوگوں کی امید ہیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت کرے اور حفظ وامان میں رکھے ۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

45 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

59 mins ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

1 hour ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

1 hour ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago