نسیم شاہ اوے ون ڈے میں اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے دوسرے کم عمر ترین پاکستانی بائولر بن گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ اوے میچ میں اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے دوسرے کم عمر ترین پاکستانی بائولر بن گئے . نسیم شاہ نے نیدرلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 سال 187 دن کی عمر میں 33 رنز کے عوض 5 وکٹیں لے کر پاکستان کی جیت میں اہم ترین کردار ادا کیا .

وہ پاکستان کی جانب سے اوے ون ڈے میں اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے دوسرے کم عمر ترین بائولر بھی بن گئے ہیں .
پاکستان کی جانب سے اوے ون ڈے میں اننگز میں 5 وکٹیں لینے کا اعزاز قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے پاس ہے جنہوں نے 1985ء میں 18 سالہ 266 دن کی عمر میں آسٹریلیا کیخلاف میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 21 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی تھیں . قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ اور سابق آف سپنر ثقلین مشتاق نے 1996ء میں 19 سال 352 دن کی عمر میں آسٹریلیا ہی کے خلاف ایڈیلیڈ میں 29 رنز کے عوض 5 شکار کیے تھے .

. .

متعلقہ خبریں