سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام درکار وسائل فراہم کیے جائیں گے، ضیا لانگو

قلات (قدرت روزنامہ) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو نے ضلع قلات کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے ہونے والی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس موقع پر صوبائی مشیر نے زرد عبداللہ ڈیم کا بھی دورہ کیاڈیم پر شگاف پڑنے کی وجہ سے صوبائی مشیر میر ضیا نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متاثرہ ڈیم اور علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں فوری طور پر شروع کی جائیں۔ انہوں نے انتظامیہ کو مزید ہدایت کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی فوری بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اور متاثرہ آبادیوں کو درکار امداد کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے تمام درکار وسائل فراہم کرے گی۔ حالیہ بارشوں کے پیش نظر مشیر داخلہ نے صوبے کے دیگر تمام اضلاع کی انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ رہیں ، سیلاب یا کسی بھی ناگہانی صورتحال کی صورت میں بروقت اور فوری امدادی کار روائی کریں۔

Recent Posts

کراچی میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہے۔…

1 min ago

صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف ادکارہ اور ماڈل صائمہ بلوچ نے…

9 mins ago

چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،…

21 mins ago

چمن میں سرحدی آمدورفت کے لیے پاسپورٹ کی شرط: یومیہ 7 ہزار کمانے والے ماہانہ 7 ہزار نہیں کما پارہے، مظاہرین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پاک افغان سرحدی شہر چمن میں گزشتہ برس سے احتجاج…

34 mins ago

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی رات گئے مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام…

56 mins ago

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

1 hour ago