سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی باکسنگ میچ دیکھنے کی ویڈیو وائرل

جدہ (قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی باکسنگ میچ دیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو میں فیفا کے صدر اور سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل کو دیکھا جاسکتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ میں جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس ہال کے مرکزی پلیٹ فارم پر ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی موجودگی دکھائی گئی ہے، جہاں وہ ریڈ سی ہیوی ویٹ باکسنگ فائٹ دیکھ رہے ہیں۔
کلپ میں دکھایا گیا کہ یمنی نژاد برطانوی باکسنگ لیجنڈ نسیم حامد نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ بات چیت کا تبادلہ کیا اور ویڈیو میں فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو اور وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل بھی موجود تھے۔
بتایا گیا ہے کہ “ریڈ سی فائٹ” ہفتہ کو جدہ میں منعقد ہوا، جدہ کے کنگ عبداللہ سٹی کے جمنازیم میں 10 ہزار سے زائد تماشائیوں نے شرکت کی اور دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں نے اسے ٹی وی چینلز کے ذریعے دیکھا جب کہ سعودی عرب کی جانب سے اس فائٹ کی میزبانی وزارت کھیل اور سعودی باکسنگ فیڈریشن کے مقاصد میں شامل ہے تاکہ سعودی عرب کی جانب سے کھیلوں کے سب سے اہم اور سب سے بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی جاری رکھنے کے اسٹریٹجک اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔
اس موقع پر سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے کہا کہ ہمیں دوسری مرتبہ اس بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی کرنے پر فخر ہے جو کہ ہمارے اہداف کو مضبوط کرتا ہے جس کا مقصد سعودی عرب کو دنیا کی ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرنا ہے، عالمی چیمپئن شپ کی میزبانی کھیلوں کے شعبے کو ملنے والی بے مثال دلچسپی کی تصدیق کرتی ہے۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

5 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

5 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

5 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

5 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

5 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

5 hours ago