ابوظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں 10 ہزار درہم سے زائد قرض یا کسی بھی قسم کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سفری پابندی لگ سکتی ہے، فوجداری مقدمات، تنازعات یا امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر بھی ٹریول بین لگ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اگر آپ قرض کی واپسی یا کریڈٹ کارڈ کی بروقت ادائیگی سے قاصر رہے تو یہ چیک کرنا ایک اچھا خیال ہو سکتا ہے کہ کہیں آپ پر سفری پابندی تو نہیں عائد کر دی گئی کیوں کہ ایسی پابندیاں بقایا جات کی ادائیگی، فوجداری مقدمات، تنازعات یا امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر لگائی جا سکتی ہیں اور جب کریڈٹ کارڈ کے واجبات یا قرض کی ادائیگی کی بات آتی ہے تو اگر کوئی شخص لگاتار 3 یا 6 قسطیں ادا کرنے میں ناکام رہے تو اس صورت میں ڈیفالٹر ہونا سمجھا جا سکتا ہے۔
آشیش مہتا اینڈ ایسوسی ایٹس کے بانی اور منیجنگ پارٹنر آشیش مہتا نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ عدم ادائیگی کی صورت میں قرض دہندہ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں اور اگر بقایا رقم 10 ہزار درہم سے زیادہ ہے تو سفری پابندی عائد کرنے کی درخواست بھی کرسکتے ہیں۔ اس ضمن میں متحدہ عرب امارات حکومت کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرنے سے پہلے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ ہوائی اڈے کے امیگریشن کاؤنٹرز پر آپ کو روکنے والے کسی بھی مسئلے کو چیک کریں اور سگفر کرنے سے پہلے اس مسئلے کوحل کرلیں، اس مقصد کے لیے اگر ضروری ہو تو آپ کسی وکیل کی مدد بھی لے سکتے ہیں یا مشورہ کے لیے اپنے علاقے کے قریبی امیگریشن/پولیس آفس سے رابطہ کرسکتے ہیں، درج ذیل میں وہ طریقے بتائے گئے ہیں جہاں سے آپ یہ چیک کرسکتے ہیں کہ کہیں آپ پر کسی بھی قسم کی سفری پابندی تو نہیں لگادی گئی؛
>>>ابوظہبی
متحدہ عرب امارات کی حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق ابوظہبی میں جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کے پاس ‘Estafser’ نامی ایک آن لائن سروس ہے، جو رہائشیوں کو یہ چیک کرنے میں مدد کرتی ہے کہ آیا ان کے خلاف کسی دعوے کے لیے پبلک پراسیکیوشن نے ان سے درخواست کی ہے، رہائشی اس سروس کو حاصل کرنے کے لیے اپنا یونیفائیڈ نمبر استعمال کر سکتے ہیں۔
>>>دبئی
دبئی پولیس رہائشیوں کو یہ چیک کرنے کے لیے ایک آن لائن سروس پیش کرتی ہے کہ آیا امارات میں مالی معاملات کی وجہ سے ان پر سفری پابندی تو نہیں لگ گئی، اس کے لیے پولیس کی ویب سائٹ یا ایپ پر سروس استعمال کرنے کے لیے رہائشیوں کو ایمریٹس آئی ڈی کی ضرورت ہوتی ہے۔
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…