کویت کا غیرملکیوں کو اقامہ منتقل کرنے کی سہولت دینے کا اعلان

کویت سٹی (قدرت روزنامہ) خلیجی ملک کویت نے غیرملکیوں کو اقامہ منتقل کرنے کی سہولت دینے کا اعلان کردیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق کویت کی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کی جانب سے ان کارکنوں کے اقاموں کو منتقل کرنے کی سہولت دی جائے گی جن کی کمپنیاں شکایات جمع ہونے اور قانونی اقدامات کیے جانے کی وجہ سے بند کر دی گئی ہیں، اس سہولت سے ایسے سینکڑوں غیر ملکیوں کو فائدہ پہنچے گا جنہیں ان کمپنیوں نے دھوکہ دیا جنہوں نے انہیں بھرتی کیا لیکن ان غیرملکیوں کی فائلیں ان کے ملک میں داخل ہونے کے بعد بند کر دی گئیں۔
افرادی قوت اتھارٹی کے انسپیکشن ڈپارٹمنٹ میں ڈیٹا ریکارڈنگ مانیٹر بشیرالمطیری نے بتایا کہ ان کیسز میں غیرملکی ورکرز کی غلطی نہیں تھی اس لیے اتھارٹی ایسے کارکنوں کو یہ سہولت دے رہی ہے جنہیں کویت لایا گیا تاہم ان کی کمپنی یا تو بند ہے یا اس کمپنی کے پاس اقامہ کی منتقلی اور قانونی کام مکمل کرنے کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ غیر تعمیل کرنے والے آجروں کے خلاف طریقہ کار سہ فریقی کمیٹی کی جانب سے چلائی گئی 73 معائنہ مہموں کے دوران گزشتہ 6 ماہ میں 1 ہزار 314 لیبر خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے 600 گھریلو ملازمین کو یا تو مفرور ہونے یا کسی اور کفیل کے لیے کام کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

اس کے علاوہ 2 ہزار 29 خلاف ورزی کرنے والے کارکنوں کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے جنہیں سہ فریقی کمیٹی کے معائنے کے دوروں کے دوران گرفتار کیا گیا جب کہ انسپکشن ڈپارٹمنٹ آف سہولیات اور غیر تعمیل کرنے والے آجروں کے ذریعے دیگر خلاف ورزیوں کا بھی اندراج ہوا۔ افرادی قوت اتھارٹی کے انسپیکشن ڈپارٹمنٹ میں ڈیٹا ریکارڈنگ مانیٹر بشیرالمطیری نے ان خلاف ورزیوں کو مدنظر رکھتے ہوئےآجروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ڈیٹا کو اپڈیٹ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے کارکن خلاف ورزیوں سے بچنے کے لیے دوسری کمپنیوں کے لیے کام نہ کریں۔

Recent Posts

کوئٹہ میں باراتیوں کی بس الٹنے سے 7 افراد جاں بحق، 30زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر باراتیوں کی بس بے قابو ہوکر…

52 mins ago

مسلم لیگ ن کا پارٹی فیصلے کیخلاف ووٹ دینے پر عادل بازئی کیخلاف ریفرنس دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے ریفرنس…

1 hour ago

پاکستان اور ملائیشیا کا دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق

دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے انور ابراہیم کی خدمات قابل قدر ہیں، شہباز شریف اسلام…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے آئینی ترامیم بل مؤخر کرنے کا مطالبہ

موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت…

2 hours ago

سوزوکی کا بولان کی جگہ سوزوکی ایوری پاکستان میں متعارف کروانے کا فیصلہ

سوزوکی ایوری کو ممکنہ طور پر 12 اکتوبر 2024 کو متعارف کروایا جائے گا اسلام…

2 hours ago

وفاقی حکومت نے پراویڈنٹ فنڈز پر سالانہ شرح منافع میں کمی کر دی

وزارت خزانہ نے منافع کی شرح میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اسلام آباد…

2 hours ago