فضاعلی نے طلاق کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی ماڈل اور  اداکارہ فضا علی نے اپنی طلاق کی وجہ سے متعلق انکشاف کیا ہے، اداکارہ کے مطابق ہماری زندگی میں کچھ ایسے ذاتی مسائل بھی سامنے آئے جس کے بعد میرے گھر والوں نے فیصلہ کیا کہ فضا فواد کے ساتھ نہیں رہے گی، اس پر کوئی جھگڑا نہیں ہوا اور کوئی ماحول خراب نہیں ہوا۔

جیو نیوز کے مطابق فضا علی کا کہنا تھا کہ فواد فاروق سے شادی سے قبل میں کراچی میں رہائش پزیر تھی، لاہور  فواد کے ساتھ آئی تھی کیونکہ وہ ایک کاروباری شخصیت ہیں،  سابقہ شوہر فواد سے میرا کبھی کوئی جھگڑا نہیں ہوا، نہ ہی انھوں نے کبھی مجھے گالی دی  اور نہ ہی مجھ پر ہاتھ اٹھایا لیکن وہ ایک سماجی شخصیت ہیں ،انھیں پارٹیوں میں شرکت کا شوق تھا لیکن جس فیملی سے میں تعلق رکھتی ہوں وہاں یہ سب پسند نہیں کیا جاتا۔

فضا کا کہنا تھا فواد کو سوشلائزنگ کا بہت شوق تھا اور ان کی خواہش تھی کہ میں بھی ان کی طرح سوشل ہو جاؤں اور حلقہ احباب میں میری (فضا) کی باتیں ہوتی رہیں، فواد کا ماننا تھا کہ میں جو کام کرتی ہوں وہ وہ سب کچھ کچرا ہے، میں دو ٹکے کا کام کرتی ہوں ان کے لیے میرا سوشل ہونا اہم تھا۔ان   کا کہنا تھا کہ بیٹی کی خاطر ہم آج بھی ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں، میں فواد کے گھر جاتی ہوں لیکن اگر کوئی مسئلہ ہو جائے تو باہر  بلا کر ہی بات کر لیتی ہوں اور ساس سسر کو آج بھی امی ابو ہی کہتی ہوں۔

خیال رہے کہ فضا علی نے 2007 میں فواد فاروق سے شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

Recent Posts

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا ہوگئے۔ خبر…

4 mins ago

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کیلئے آخری موقع دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کے لیے…

13 mins ago

اسلام آباد: تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات میں عمران خان و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے آزادی مارچ پر تھانہ کراچی…

21 mins ago

ایرانی صدر کے جاں بحق ہونے پر پاکستان کا ایک روزہ سوگ کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر ایک…

32 mins ago

گورنر سندھ کا کرغستان میں پھنسے سندھ کے طالبعلموں کو مفت فضائی ٹکٹ دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بشکیک میں پھنسے سندھ سے تعلق رکھنے…

47 mins ago

ہتک عزت بل کا معاملہ: مریم نواز نے تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو طلب کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پرتمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو آج پنجاب…

1 hour ago