کوئٹہ میں ریکارڈ بارشوں کے بعد ڈیموں کی صورتحال،بڑی خبر آگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایگزیکٹو انجینئر ایری گیشن ڈویژن کوئٹہ انجینئر ندیم احمد دہوار نے کہا ہے کہ کرخسہ اور کچلاک ڈیم ٹوٹنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں شدید بارشوں کے بعد ڈیمز میں گنجائش سے زیادہ پانی آنے کی وجہ سے ڈیمز کے سپیل وے کھولے گئے تھے،محکمہ ایری گیشن کی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوبیس گھنٹے الرٹ ہیں۔ پیر کو یہاں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کوئٹہ، نوحصار، کچلاک، ہنہ،سرہ خلہ،سرہ غڑگئی، کانک، اغبرگ میں توقع سے زیادہ شدید بارش ہوئی جس کی وجہ سے کرخسہ اور کچلاک ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث ڈیمز کے سپیل وے کھول دیئے گئے جس سے پانی کا اخراج ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کرخسہ اور کچلاک ڈیم ٹوٹنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے دونوں ڈیمز الحمد اللہ محفوظ ہیں اورانکے سپیل وے سے 12سے 14گھنٹے تک پانی کا اخراج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایری گیشن کی 4ٹیمیں اغبرگ، نوحصار، ایسٹرن بائی پاس، ہنہ،کرخسہ اور،اخترآباد میں کام کررہی ہیں اور مسلسل ڈیمز کی نگرانی کی جارہی ہے اور صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچلاک ڈیم کا سپیل وے کھولنے کی وجہ سے جب پانی کا اخراج ہوا توپاکستان ہاوسنگ اسکیم اتھارٹی کی جانب سے پانی کا راستہ بند کئے جانے کے باعث پانی آبادی میں داخل ہوا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایری گیشن اپنے زیر کنٹرول آنے والے نالوں پر تجاوزات کے خاتمے اورنالوں کی صفائی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہا ہے تاہم فنڈز کی کمی کی وجہ سے کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر حکومت اضافی فنڈز اور نفری فراہم کی جائے تو نہ صرف نالوں پر تجاوات کامکمل خاتمہ کردیا جائے گا بلکہ نالوں کی صفائی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ندیم احمد دہوار نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں مزید تیز بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے لہذا سیلابی نالوں کے پاس آباد رہائشیوں کو چاہئے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں تاکہ کسی بھی نقصان سے بچاجاسکے۔

Recent Posts

کوریوگرافر جانی ماسٹر نے جنسی زیادتی کا اعتراف کر لیا، بالی ووڈ میں ہلچل

ممبئی(قدرت روزنامہ) تیلگو فلم انڈسٹری کے مشہور کوریوگرافر جانی ماسٹر نے اپنی سابقہ خاتون ملازمہ…

1 min ago

کیا سلمان خان ایکشن فلم ‘سنگھم اگین’ میں چلبُل پانڈے کا کردار کریں گے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی اجے دیوگن کی فلم ‘سنگھم اگین’…

19 mins ago

قصور میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہریوں کا تحفظ، 135 سائٹس پر 480 کیمرے نصب

لاہور(قدرت روزنامہ) قصور میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا…

24 mins ago

ٹانک میں تیزرفتاری کے باعث کار کو حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 6 جاں بحق

پشاور(قدرت روزنامہ) ٹانک میں شاہراہ وزیرستان خرگئی چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث…

33 mins ago

سندھ حکومت تعلیم دشمن اقدامات سےگریز کرے،جوائنٹ ایکشن کمیٹی

نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں کا تعلیم بچاؤ مہم کےتحت اہم سیشن کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

43 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کا سوات میں پولیس وین پر حملے میں شہید ہونے والوں سے اظہار تعزیت

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مالم جبہ روڈ سوات میں…

57 mins ago