سندھ

الیکشن کمیشن، 19 ارکان سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل

کراچی (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ اسمبلی کے 19 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ صوبائی اسمبلی کے ارکان کی رکنیت اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر معطل کی گئی ہے تاہم معطل ہونے والے متعدد اراکین آج ہونے والے اجلاس میں شریک ہوئے ۔معطل شدہ ارکان میں وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ، وزیر ثقافت سردارشاہ اور صوبائی وزیر آئی ٹی تیمور تالپور شامل ہیں۔معطل ارکان اسمبلی میں مکیش کمار چاولہ، حسنین مرزا، عبدالروَف کھوسو، سردارخان چانڈیو،جام اکرام اللہ، امداد پتافی، عدیل احمد، بشیر احمد اور ضیا عباس شاہ بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ رانا حمیر سنگھ، حنا دستگیر، انتھونی نوید، فقیرشیرمحمد اور قاضی شمس دین کو بھی اسمبلی کی رکنیت سے معطل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں